قومی
وزیراعظم پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداریوں میں راستہ بھول گئے
وزیر اعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس میں راستہ بھول گئے۔
منگل کے روز آرمی ایکٹ کی منظوری کے موقع پر وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس کی بھول بھلیوں اور مشکل راہداریوں میں راستہ بھول گئے۔
وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد چیمبر کے لیے روانہ ہوئے تھے، وہ وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ سے بات چیت کرتے کرتے گیٹ پر پہنچے، سامنے دیوار اور دائیں بائیں دروازے دیکھ کر وزیرِ اعظم عمران خان رک گئے۔
اس پر وزیرِ اعظم نے وہاں موجود سکیورٹی افسر سے راستہ پوچھا۔سکیورٹی سٹاف نے انہیں بتایا کہ سر بائیں جانب چیمبر بھی ہے اور اسمبلی کا دروازہ بھی۔