قومی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر 18 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے، زرمبادلہ کے ذخائر میں آئی ایم ایف سے قرض کی قسط ملنے کے بعد اضافہ ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

سٹیٹ بینگ کے مطابق زمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں ۔

گزشتہ 7روز کے دوران مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 48 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس میں بڑا حصہ آئی ایم ایف سے منظور شدہ قرض کی 45 کروڑ ڈالر کی قسط بھی سٹیٹ بینک کو موصول ہوچکی ہے جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مجموعی طور پر 18ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button