متفرق

کورونا کے خوف کے باعث کورونا سے متعلق کانفرنس منسوخ

 

امریکا میں کورونا سے متعلق ہونے والی ایک کانفرنس کورونا وائرس کے ہی خطرے کے پیش نظر منسوخ کر دی گئی۔ امریکا کی بین الاقوامی تعلقات کی کونسل کے تحت نیویارک شہرمیں ‘کورونا وائرس کی موجودگی میں کاروبار’ کے موضوع پر جمعہ کو ایک گول میز کانفرنس شیڈول تھی لیکن امریکا میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد اسے منسوخ کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس اب تک 119 ممالک اور علاقوں تک پھیل چکا ہےاور اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 19 سے بڑھ چکی ہے جب کہ 4300 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس وائرس کے باعث سب سے زیادہ لوگ چین میں متاثر ہوئے جس کے بعد اٹلی اور ایران میں یہ وائرس انتہائی تیزی سے پھیلاہے اور وہاں ہلاکتیں بھی زیادہ ہوئی ہیں۔ اس صورتحال میں نیویارک آٹو شو سمیت دنیا کی بڑی کانفرنسز اور نمائشیں منسوخ کر دی گئی ہیں جب کہ ائیرلائن انڈسٹری بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button