خیبر پختونخوالائف سٹائل

گرینڈ امن جرگہ میں ڈیڈلاک برقرار؛ "جب تک اسلحہ سرینڈر نہیں ہو گا سڑک نہیں کھولی جائے گی”

کرم میں بھاری اسلحہ سرینڈر کرنے پر کچھ لوگوں کے تحفظات ہیں، گرینڈ جرگے کو دو دن کا وقت دیا ہے۔ بیرسٹر سیف

ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال پر کوہاٹ میں ہونے والے گرینڈ امن جرگہ میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔

جرگہ میں کوئی متفقہ فیصلہ نہ ہو پانے کے باعث پاراچنار مرکزی شاہراہ سمیت آمدروفت کے تمام راستے 72 روز سے بند ہیں۔

مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کے مطابق کرم میں بھاری اسلحہ سرینڈر کرنے پر کچھ لوگوں کے تحفظات ہیں: "جب تک اسلحہ سرینڈر نہیں ہو گا سڑک نہیں کھولی جائے گی، گرینڈ جرگے کو دو دن کا وقت دیا ہے۔”

یہ بھی پڑھیں: گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لنڈی کوتل کے طلبہ نے فاٹا یونیورسٹی کے ساتھ الحاق کو مسترد کر دیا

مشیر صحت کے پی احتشام علی نے بتایا کہ دواؤں کی عدم دستیابی کے باعث کرم میں 29 بچوں کی موت کی خبر غلط ہے، دواؤں کی مزید دو کھیپ بھی جلد کرم پہنچ جائیں گی۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پاراچنار کے ایم ایس، اور چند دیگر ذرائع کا اصرار ہے کہ بروقت علاج نہ ملنے سے 29 بچے، جبکہ چند دیگر افراد بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں ضلع کے سیاسی و سماجی حلقے حکومتی دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے مطالبہ کرتے آ رہے ہیں کہ میڈیا پر بیانات کی بجائے ادویات و دیگر ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور مین شہراہ کو کھولنے اور محفوظ بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button