لائف سٹائل

دیر لوئر، چار دن گزر گئے مگر جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا

 

دیر لوئر کے علاقہ اوسکئی غزو کے جنگلات میں لگی اگ پر چار دن گزرنے کے باوجود قابو نہ پایا جاسکا۔ آگ مزید علاقوں تک پھیل گئی ہے۔ آگ سے جنگلات اور جنگلی حیات کو مسلسل نقصان پہنچا رہا ہے۔ جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے گزشتہ روز ہیلی کاپٹر کی مدد بھی حاصل کی گئی تھی۔

تحصیل ادئینزئی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس طارق حسین کے زیر نگرانی اگ بجھانے کے لئے اپریشن جاری ہے جس میں ایف سی،ریسکیو 1122،محکمہ جنگلات، دیر لیویز، وائلڈ لائف کے اہلکاروں اور مقامی لوگ کے سینکڑوں افراد حصہ لیں رہے ہیں۔

تیز ہواؤں، بھڑکتے شعلوں، شدید گرمی اور تیز تپیش کے باوجود سینکڑوں اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ جبکہ پاک آرمی کا ہیلی کاپٹر بھی آگ بجھانے کے عمل میں شریک ہے۔ ادھر قریبی آبادی کو خالی کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج اگ بجھانے کے لئے سرگردہ ہیں۔

تاہم اخری اطلاعات تک آگ پر قابو نہ پایا جاسکا اگ پھیلتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے قریبی آبادی کو خا لی کرایا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button