جرائم

بنوں میں سکیورٹی فورسز پربم دھماکہ، 4 اہلکار جاں بحق

 

بنوں کے علاقے جانی خیل سرہ بنگلہ کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی آی ڈی بم دھماکہ ہوا ہے جس میں 4 سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو بنوں سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن گزشتہ شب کیا گیا۔

آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button