لائف سٹائل

کرم میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے چار مزدور جاں بحق

ضلع کرم میں کوئلے کے کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت چار مزدور جان بحق ہو گئے۔ مقامی لوگوں نے کان کے دیگر مزدوروں کے ہمراہ کاروائی کرکے لاشوں کو نکال دیا۔

ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کے مطابق وسطی کرم کے دور دراز علاقہ ڈنڈ خوئیدادخیل میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا جس کے باعث کان بیٹھ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں چار افراد جان بحق ہو گئے۔ جان بحق افراد کا تعلق سوات سے ہے جن میں شاہ روخ خان ،اور ایک ہی خاندان کے تین افراد حکیم زادہ ان کا بیٹا دانش خان اور بھائی شرین زادہ شامل ہیں۔

مقامی قبائل اور کان کے قریب مزدوروں نے کاروائی کرکے لاشوں کو نکال دیا۔ ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button