جرائم

ایبٹ آباد میں زہریلی سیب کھانے سے بہن بھائی جاں بحق

ایبٹ آبادکی تحصیل حویلیاں میں زہریلے سیب کھانے سے بہن بھائی جاں بحق جبکہ 4 بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔

مقامی افراد کے مطابق گائوں چمنکہ میں مقامی کاشت کار نے آلو کے کھیتوں میں اپنی فصل کے بچائو کیلئے جنگلی جانوروں کو مارنے کے لیے سیب کو زہریلی دوا لگا کر پھینکا جنہیں مقامی مدرسہ کے بچوں نے کھالیا جس سے بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔

دو بچے ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گئے۔ جان بحق ہونے والے بچوں میں 7 سالہ حنا شہزادی اور 5 سالہ فنان شامل ہیں۔

حالت غیر ہونے والوں میں 7 سالہ روہاب 5 سالہ ساحل، 6 سالہ حورین اور 5 سالہ ماریہ شامل ہیں جنکو حالت نازک ہونے پر ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

جاں بحق اور متاثرہ بچوں کے لواحقین نے صوبائی حکومت اور آئی جی پی سے مطالبہ کیا ہے کہ کوتاہی کے مرتکب کاشتکار کیخلاف کاروائی کرکے انکو انصاف دیا جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button