لائف سٹائل

طورخم بارڈر 10 روز بعد تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھول دیا گیا

 

پاک افغان طورخم بارڈر 10 روز بعد تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق 31 مارچ تک ٹرک ڈرائیورز بغیر کسی ویزا بارڈر کراس کرسکتے ہیں۔

افغانستان سے پہلی کارگو گاڑی پاکستان میں داخل ہوگئی۔ افغان ڈرائیورز کو سفری دستاویزات بنانے کے لئے 31 مارچ تک مہلت دی گئی۔ بارڈر کو کھولنے کا فیصلہ پشاور میں افغان قونصلرجنرل اور پاکستانی حکام کے درمیان طے پایا۔ کارگو گاڑیوں کے لئے سفری دستاویزات کا فیصلہ وفاقی حکومت نے کیا تھا۔

بارڈر بند ہونے کی وجہ سے دونوں اطراف سے سینکڑوں گاڑیاں سرحدپار کرنے کے انتظار میں تھی اور ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا تھا۔

مچنی چیک پوسٹ میں ڈرائیوروں نے کہا تھا کہ پشاور سے ہم نے مالٹا لوڈ کیا ہے تاہم جب طورخم کے قریب پہنچے تو معلوم ہوا کہ ویزے کے بغیر ڈرائیورز کو اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ طورخم ایک مصروف بارڈر کراسنگ ہے ائے روز گاڑیوں کی آمدورفت مختلف وجوہات کی بناء پر بند ہونے سے تجارت تباہ ہوگی۔

ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ تازہ پھل اور سبزیوں سے لدھی گاڑیوں کو کم از کم اجازات ملنی چاہئے دونوں ممالک پاسپورٹ اور ویزے لگوانے کے لئے طورخم زیرو پوائنٹ پر سنٹر قائم کریں تاکہ کسی کا وقت خراب نہ ہو اور تجارت بھی جاری رہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button