جرائم

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو مزدور جاں بحق

 

‏خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں گرہ حیات چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 مزدور جاڼ بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق مزدوروں میں قمرزمان اور عاشق شامل ہیں۔

حملے کے وقت مزدور چیک پوسٹ کے ساتھ والے کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب ضلع کرم کے سرحدی علاقے سپینہ شگہ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق رشید خان اور بلال خان جنگل میں لکڑی کاٹ رہے تھے کہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے۔ دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button