لائف سٹائل

دیربالا، بارات میں شامل گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

 

دیربالا بڈالئی میں بارات میں شامل گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 دیربالا کے مطابق دیربالا کے پہاڑی کے علاقہ بڈالئ ماتوڑ میں گاڑی کھائی میں گرنے سے ڈرائیور حضرت علی، سات سالہ روبینہ، دس سالہ شہزاد اور تین دیگر افراد جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ 14 افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو واڑی اور تیمر گرہ کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ڈبل کیبن گاڑی ماتوڑ کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی۔ زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button