لائف سٹائل

پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع 6 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھے

پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے پشاور، ایبٹ اباد، سوات ،مردان، چارسدہ، خیبر، مہمند، نوشہرہ، چترال، دیر، شانگلہ اور گردونواح میں محسوس کیے گئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سیکل پر زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز افغانستان ہندوکش کا علاقہ ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سیکل پر زلزلے کی گہرائی 213 کے ایم ریکارڈ کی گئی جبکہ پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم کو تاحال زلزلہ کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button