جرائم

صوابی میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، رہنما پی ٹی آئی جاں بحق

صوابی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ضلعی رہنما شاہ خالد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آج جمعرات کو صوابی اڈہ میں پیش آیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں شاہ خالد موقع پر دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

خیال رہے گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان کے تحصیل میران شاہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما اور پی کے 104 سے آزاد امیدوار ملک کلیم اللہ اپنے دو ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس سے قبل رواں سال 3 جنوری کو شمالی وزیرستان میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئرمین محسن داوڑ کے قافلے پر بھی حملہ ہوا تھا جس میں وہ محفوظ رہے تھے۔

پولیس کے مطابق محسن داوڑ پر الیکشن کمپئین کے دوران میران شاہ تپی کے علاقے میں فائرنگ ہوئی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button