لائف سٹائل

ہندو میرج ایکٹ 2017 کے حوالے سے پشاور میں تقریب کا انعقاد

 

 

ہندو میرج ایکٹ 2017 کے حوالے سے پشاور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ تقریب میں اس ایکٹ پر بڑی تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ تقریب میں ہندو میرج ایکٹ کے رولز آف بزنس کے حوالے سے گفتگو زیر بحث آئی۔ یاد رہے ملک کے باقی صوبوں میں ہندو میرج ایکٹ لاگو ہوچکا ہے لیکن خیبرپختونخوا میں ابھی تک رولز آف بزنس نہ ہونے کی وجہ سے ایکٹ نافذ نہیں ہوا۔

اس بات پر تبادلہ خیال ہوا کہ دوسرے صوبوں میں باقاعدہ اس کے لیے رولز بنے ہیں ان کو بھی غور تفصیلی طور پر پڑھا جائے گا اور اس کے بعد اس کی ایک وسیع کنسلٹیشن کی جائے گی اور اس کے بعد پنڈت اور ہندو کمیونٹی کے لیڈرز اسکو دیکھیں گے جس کے لیے ہارون سربیال کو نامزد کیا گیا کہ وہ اس سلسلے میں کام کریں گے۔

فیتھ فرینڈز کے چیئرمین قاری روح اللہ مدنی کی قیادت میں ہونے والی تقریب میں، ڈاکٹر حافظ عبدالغفور، ہارون سرب دیال، صائمہ محبوب، ادیبا عدیل ، جوزف جان، ڈاکٹر پروفیسر عبد الرشید ، ڈائریکٹر پالیسی اینڈ آپریشن لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ سعید الرحمان، پنڈت درشن لال، بشپ فلک شیر، حسن مدنی، مقصود احمد سلفی نے شرکت کی۔

میٹنگ کا ایجنڈا ہندو میرج ایکٹ 2017 تھا۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ ہندو میرج ایکٹ کے رولز آف بزنس کو جلد پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے کام کرے گا تاکہ یہ خیبرپختونخوا میں جلد ازجلد نافذ ہوسکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button