لائف سٹائل

کرک، پلاسٹک تھیلے میں بھری گیس کے دھماکے سے 10 افراد زخمی

 

کرک میں گھر میں پلاسٹک کے تھیلے میں بھری گیس کے دھماکے میں بچوں سمیت  10 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں تھیلے میں بھری گیس کے باعث دھماکے سے آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں صمد ولد ظفر خان عمر 10 سال
حارث ولد راضی خان عمر 11 سال، آیان ولد شاہد نواز 10 سال، فیض اللہ ولد شیر اعظم عمر 18 سال اور دیگر افراد شامل ہیں۔

زخمیوں میں سے 4 بچوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں پشاور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر افراد مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ خیال رہے کہ مختلف علاقوں میں پابندی کے باوجود مقامی لوگ پلاسٹک کے بڑے تھیلوں میں گیس بھر کر استعمال کر رہے ہیں۔

دوسری جانب مردان کے گجو خان کے قریب اسلام پورہ میں گھر میں کمرے کے اندر آگ بھڑک اُٹھی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک سالہ بچی زیمل دختر زین جھلسنے سے جاں بحق ہوگئی۔

اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 فائرفائیٹرز اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو1122 فائر فائٹرز نے آگ میں پھنسی بچی کو نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button