لائف سٹائل

انجو گزشتہ روز بھارت پہنچ کر لاپتہ ہوگئیں

 

دیر بالا کے نوجوان نصر اللہ کے عشق میں مبتلا انجو گزشتہ روز بھارت پہنچ کر لاپتہ ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پہنچنے کے بعد سے انجوکا کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ نہ ہی وہ بھیواڑی پہنچی ہیں اور نہ ہی وہ اپنے بچوں سے ملی ہیں۔

انجو جس رہائشی سوسائٹی میں رہتی تھیں وہاں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ تمام گاڑیوں اور اجنبیوں کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ انٹیلی جنس بیورو کی ایک ٹیم نے انجو کے  15 سالہ بیٹی اور6 سالہ بیٹے سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔

انجو کے واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت واپس پہنچنے کے بعد پنجاب پولیس کی انٹیلی جنس ٹیم اور آئی بی نے امرتسر میں اُس سے پوچھ گچھ کے بعددہلی جانے کی اجازت دی تھی۔

دہلی میں انجو سے پاکستان کی دفاعی ایجنسیوں یا اہلکاروں کے ساتھ کسی رابطے کے بارے میں پوچھا گیا تھا جس کی اُس نے سختی سے تردید کی تھی۔ انجو نے حکام کو بھارت میں میں اپنے پروگرام کے بارے میں بتاتے ہوئے عندیہ دیا تھا کہ وہ پاکستان واپس جائیں گی۔ انجو کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بھارتی شوہر اروند کو طلاق دینے کے بعد بچوں کو پاکستان لے جائیں گی۔

دوسری جانب جب اروند سے انجو کی پاکستان سے واپسی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس سے لاعلم ہیں اور وہ ان سے متعلق کسی بھی چیز کے بارے میں بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔ اروند کے مطابق ان کی اور انجو کی ابھی تک طلاق نہیں ہوئی ہے۔ طلاق ہونے میں تین سے پانچ ماہ لگتے ہیں۔

یاد رہے انجو جس کا اسلامی نام فاطمہ ہے 27 جولائی کو پاکستان ائی تھی۔ ان کی دیربالا کے رہائشی نوجوان نصراللہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی۔ اس کے بعد دونوں نے نکاح بھی کیا تھا۔ تاہم انجو نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ان کا نصراللہ کے ساتھ نکاح نہیں ہوا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button