انجو پانچ ماہ گزارنے کے بعد واپس بھارت چلی گئی
ناصر زادہ
دیربالا کے نوجوان کے عشق میں مبتلا بھارت سے آئی خاتون انجو پانچ ماہ گزارنے کے بعد واپس بھارت چلی گئی۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں انجو نے جس کا اسلامی نام فاطمہ ہے بتایا کہ پاکستانی عوام اور اداروں نے بہت پیاردیا پاکستان سے حسین یادیں لیکر جارہی ہوں جلد واپس آونگی۔
انجو کے حوالے سے نصراللہ کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی اور کہا کہ وہ پاکستان سے بہت پیار کرتی ہے۔ وہ اپنے بچوں سے ملنے گئی ہیں اور بھارت میں ان کے کچھ معاملات ہے وہ طے کرکے جلد واپس آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں۔ انجو نے پاکستان میں ایک سال مزید قیام کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست دے دی
انجو بدھ کے روز براستہ واہگہ بھارت پہنچ گئی ہے جو بھارت میں اپنے دو بچوں سے ملنا چاہتی ہے۔ تاہم بھارتی میڈیا پر ان کے سابق شوہر پہلے کہہ چکا ہے کہ وہ ان کو بچوں کے ساتھ ملنے نہیں دے گا۔
انجو فاطمہ 27 جولائی کو پاکستان ائی تھی۔ ان کی دیربالا کے رہائشی نوجوان نصراللہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی۔ اس کے بعد دونوں نے نکاح بھی کیا تھا۔ تاہم انجو نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ان کا نصراللہ کے ساتھ نکاح نہیں ہوا ہے۔