لائف سٹائل

انجو نے پاکستان میں ایک سال مزید قیام کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست دے دی

 

ناصر زادہ

بھارت سے ائی خاتون انجو نے ویزے میں توسیع کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست دے دی۔ انجو جس کا اسلامی نام فاطمہ ہے پاکستان میں اپنا قیام ایک سال تک بڑھانا چاہتی ہے۔

انجو کے شوہر نصر اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے فاطمہ کے لیے ویزہ کی معیاد بڑھانے کے لیے وزارت داخلہ میں درخواست جمع کی تھی جس کے لیے ان سے کچھ کاغذات مانگے گئے تھے وہ بھی جمع کردیے۔ اگلے دس روز میں فاطمہ کو پاکستان میں ایک سال کے لیے قیام کی اجازت مل جائے گی۔

نصر اللہ کے مطابق اس سے پہلے فاطمہ کو دو ماہ قیام کی اجازت مل چکی ہے جبکہ وہ صرف ایک ماہ کی وزٹ ویزہ پر دیربالا ائی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ فاطمہ دیربالا کے رسم و رواج اور ثقافت کے مطابق زندگی گزارنے پر رضامند ہے اور وہ یہاں پر بہت خوش ہے۔

نصر اللہ نے بتایا کہ ملک کے تمام اداروں نے ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا اور جہاں پر ضرورت پڑی ان کی پوری مدد کی ہے۔

یاد رہے انجو 22 جولائی کو بھارت سے دیربالا ائی تھی۔ انجو اور نصر اللہ کے درمیان سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی جو بعد میں پیار میں تبدیل ہوئی اور وہ نصر اللہ سے ملنے پاکستان کے علاقہ دیر بالا ائی۔

دیربالا انے کے بعد انجو نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کرلیا اور اسلامی نام فاطمہ رکھا نصراللہ اور فاطمہ کا نکاح بھی ہوچکا ہے۔ انجو کے لیے دو مختلف کمپنیوں نے اسلام اباد اور پشاور میں پلاٹ کا اعلان بھی کیا ہے اور انکو نقد رقم بھی دی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button