لائف سٹائل

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا

 

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔ صوبے کے چند مقامات پر رات کے اوقات میں دھند کا راج رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور،چارسدہ،نوشہرہ، مردان اور صوابی میں دھند کا راج رہے گا۔ پشاور میں کم سے کم 16 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں بارشوں اور بالائی اضلاع میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 10 نومبر تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اس ضمن میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے۔ تیزبارشوں اور ہواؤں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے اور برساتی نالوں کی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ طوفان کی صورت میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔ حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اورسڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔ حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔ سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button