جرائم

مردان میں بیوی کو چُھری سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

 

تھانہ میں رستم پولیس نے اپنی بیوی کو چُھری سے قتل کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں کے اندر آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا۔
پولیس کے مطابق اختر خان ولد سید گل سکنہ کلے بازار رستم نے اپنی بہن مسماۃ (ب) کے قتل ہونے کا مقدمہ مقتولہ کے شوہر حیات گل ولد ابوالحسن سکنہ چمڈھیری بخشالی کے خلاف درج کرایا۔

رپورٹ موصول ہوتے ہی ضلعی پولیس سربراہ مردان نجیب الرحمن نے واردات میں ملوث ملزم کی گرفتاری کیلئے ہدایات جاری کئے جس پر ایس پی رورل ڈویژن محمد اعجاز شیرپاؤ کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے پانچ گھنٹوں کے اندر دوران ناکہ بندی واردات میں ملوث ملزم حیات گل کو گرفتار کرلیا۔

ملزم سے آلہ قتل چُھری بھی برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے جس کو قانونی کارروائی کے بعد مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ وجہ عناد گھریلو ناچاقی بتائی گئی۔ مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button