لائف سٹائل

مانسہرہ میں ٹریفک حادثہ، تین افراد جھلس کر جاں بحق

 

ناصر زادہ

مانسہرہ میں ٹرک اور کار کے درمیان تصادم کے باعث کار میں اگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

مانسہرہ پانو انٹرچینج پر ٹرک اور موٹر کار میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد اس قدر بری طرح جھلس چکے تھے کہ ان سے شناختی کارڈ سمیت کوئی بھی چیز برآمد نہ ہوسکی جس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کی جاسکے۔

پولیس نے مزید تفتیش اور شناخت کا عمل شروع کردیا ہے۔ موٹر کار مانسہرہ سے موٹروے پر جارہی تھی جبکہ ٹرک موٹر وے سے مانسہرہ کی طرف آرہا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button