جرائم

شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ملک جاں بحق

مزمل داوڑ

شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ملک داؤد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تحصیل میرعلی کے مین بازار میں دن دیہاڑے نامعلوم افراد کی فائرنگ ملک داؤد جاں بحق ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملک داود ڈاکٹر خورشید کے کلینک میں بیٹھا تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

ملک داؤد گاؤں موسکی سے تعلق رکھتا تھا جس کو آج صبح ٹارگٹ کیا گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میرعلی منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان کے گاؤں زیرکی کے قریب نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ڈیڈ باڈی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور جلد از جلد ملزمان کو پکڑ لیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button