لائف سٹائل

زلزلے سے تباہی، پاکستان کا میڈیکل ٹیم افغانستان بھجوانے کا فیصلہ

 

نگران حکومت نے افغانستان میں زلزلے کے متاثرین کو امداد فراہم کرنے کے لیے پاکستان سے خصوصی میڈیکل ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزارت صحت کے مطابق 10 رکنی میڈیکل ٹیم سرجنزاور میل نرسز پرمشتمل ہوگی، جن میں 2 نیورو سرجنز، 2 آرتھوپیڈک سرجنز اور ایک جنرل سرجن شامل ہوگا۔ ؔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیم میں پانچ میل نرس بھی شامل ہوں گے جبکہ میڈیکل ٹیم نگراں وزیراعظم کی ہدایت پرافغانستان روانہ کی جا رہی ہے۔

ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے میڈیکل ٹیم افغانستان جائے گی اور دوسرے مرحلےمیں کوئٹہ، پشاور سے میڈیکل ٹیم افغانستان بھجوانے کا امکان ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اگرمزید ادویات اور ڈاکٹروں کی ضرورت پڑی تو انہیں بھی افغانستان بھجوایا جائے گا۔ حکام نے کہا کہ غزہ کے لیے میڈیکل ٹیم اورادویات بھجوانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی حصے میں آنے والے زلزلوں کے باعث 2000 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، مزید کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ ہرات میں آنے والے زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے سبب انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا تاہم ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button