لائف سٹائل

رواں سال 1 کروڑ سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کا رخ کیا

 

عبد القیوم

محکمہ سیاحت وثقافت خیبرپختونخوا نے 9 ماہ کی سیاحتی سرگرمیوں کی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں سیاحوں کی آمد کے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ 9 ماہ کے دوران صوبہ بھر میں 1 کروڑ سے زائد سیاحوں کی ریکارڈ آمد ہوئی ہے۔ ملکی اور غیرملکی سیاحوں کی آمد کی رپورٹ جنوری سے ستمبر 2023 کی ہے۔

رواں سال اب تک 3ہزار369 غیرملکی سیاحوں نے خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات کی سیر کی۔ رپورٹ کے مطابق  مجموعی طورپر 1 کروڑ11 لاکھ 20ہزار 535 سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ گزشتہ سال کی نسبت امسال 22 لاکھ ساٹھ ہزار 899 سیاح زیادہ آئے۔

282 غیرملکی جبکہ9 لاکھ 57ہزار 743 ملکی سیاحوں نے دیر اپر کارخ کیا۔ 386 غیرملکی سیاحوں جبکہ 26 لاکھ 94 ہزار  سیاحوں نے ملم جبہ کی سیر کی۔ 208 غیرملکی جبکہ 34 لاکھ 71ہزار 788ملکی سیاحوں نے گلگت کا رخ کیا۔
641 غیر ملکی جبکہ 33ہزار249ملکی سیاحوں نے چترال اپر کی سیر کی۔  1ہزار 265 غیرملکی جبکہ 4 لاکھ 31 ہزار 383 ملکی سیاح چترال لوئر کی طرف گئے۔ کاغان ناران میں 587 غیرملکی جبکہ 35 لاکھ 31ہزار 976 ملکی سیاح سیر وتفریح سے لطف اندوز ہوئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button