لائف سٹائل

غیر مقامی افراد کی بھرتیوں کے خلاف احتجاج، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام بند

عمر باچا

ضلع کوہستان اپر کے مکینوں نے 4500 میگاواٹ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں مبینہ طور پر غیر مقامی افراد کی بھرتیوں کے خلاف احتجاجی طور پر پراجیکٹ پر کام روک دیا۔

ڈپی کمشنر کوہستان اپر عرفان اللہ محسود نے ٹی این این کو بتایا کہ مقامی افراد نے مطالبات کے حق میں ڈیم پر کام بند کر دیا ہے اور وہی پر جمع ہوکر احتجاج کررہے ہیں جبکہ اس سے پہلے انہوں نے قراقرم ہائے وے بلاک کرکے احتجاج کیا تھا۔

احتجاجی مظاہرے کی قیادت حفیظ الرحمن، ملک حجاب خان، ملک مختار، مولوی نور نبی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ضلع کوہستان اپر میں انرجی کے دو بڑے منصوبوں 4500 میگاواٹ داسو ہائیڈرو پراجیکٹ اور 4400 میگاواٹ دیامر بھاشا ڈیم پر کام جاری ہیں تاہم احتجاج کی وجہ سے داسو ہائیڈرو پراجیکٹ پر کام روک دیا گیا ہے۔

حفیظ الرحمن نے بتایا کہ کئی بار مذاکرات اور احتجاجی مظاہروں کے باوجود ڈیم انتظامیہ اُن کے مطالبات کو زیر غور نہیں لا رہی تھی اسی لئے ان کے پاس یہ آپشن تھا کہ ڈیم پر کام بند کروائیں۔

وہ بتاتے ہیں کہ ان کے ساتھ واپڈا نے معاہدہ کیا ہوا ہے کہ ذیلی پوسٹوں پر مقامی لوگوں کو ہی بھرتی کیا جائے گا اور جتنا ممکن ہوگا مقامی لوگوں کو سہولیات دی جائے گی مگر اب معاملہ اس کے برعکس جارہا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ بھرتیوں کے علاوہ پہلے سے کام کرنیوالے مزدوروں کی دیہاڑی بھی نہیں بڑھائی گئی اور اکثر پوسٹوں پر باہر اضلاع سے لوگوں کو بھرتی کیا گیا ہے جو ان کے ساتھ ظلم و ذیادتی ہے اور یہ عمل کوہستان کے لوگ برداشت نہیں کرسکتے۔

حفیظ الرحمن نے کہا کہ مقامی مسائل پر پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے اسی لیے جب تک انے کے مطالبات نہیں مانے جاتے یہ احتجاج جاری رہے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button