تعلیم

سوات بورڈ نے امتحانات سے قبل فوت ہونے والے طالب علم ایک پیپر میں پاس کر دیا

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سوات نے حالیہ میٹرک نتائج میں انوکھا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے امتحانات سے قبل فوت ہونے والے طالب علم کو ایک پیپر میں پاس کردیا ہے۔

دستاویز کے مطابق بورڈ انتظامیہ نے گورنمنٹ ہائی سکول چنگلئی کے طالب علم محمد قاسم کو مطالعہ قرآن میں 35 نمبرز دیکر ڈی ایم سی بھی جاری کردی۔

ڈی ایم سی میں محمد قاسم کو دیگر مضامین میں غیر حاضر لگا دیا گیا ہے۔ تاہم رشتہ داروں کے مطابق محمد قاسم میٹرک امتحانات شروع ہونے سے دو ماہ قبل مارچ کو ایک حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے جبکہ سوات بورڈ کے زیر اہتمام حالیہ میٹرک امتحانات مئی میں شروع ہوئے تھے۔

رشتہ داروں نے سوات بورڈ انتظامیہ کے اس عمل پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ بورڈ انتظامیہ نے ایک ایسے طالب کو ایک پیپر میں پاس کر دیا ہے جو امتحانات سے قبل فوت ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سوات کی جانب سے اس بارے میں کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button