سیاست

ضمنی بلدیاتی انتخابات: 33 نشستوں پر آزاد، 13 پر پی ٹی آئی کامیاب

محمد فہیم

خیبر پختونخوا کے 21 اضلاع میں 72 نشستوں پر ہونیوالے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا۔

موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 33 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے 13 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ جماعت اسلامی اور جمعیت علماءاسلام نے 5 ،5، عوامی نیشنل پارٹی نے 4، پیپلز پارٹی نے دو اور تحریک لبیک نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔ بیشتر نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

27اگست کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشاور میں پی ٹی آئی نے تین نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علماءاسلام اور آزاد امیدوار کو ایک ایک نشست مل سکی ہے۔ پشاور کی ویلج کونسل سوڑیزئی بالا میں عوامی نیشنل پارٹی کے اسداللہ 936 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ پی ٹی آئی کے رفیع عالم نے 552 ووٹ حاصل کئے۔

پشاور کی نیبر ہڈ کونسل ریگی یوسفزئی میں جمعیت علماءاسلام کے عنایت اللہ ایک ہزار 4 ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ پی ٹی آئی کے خان ولی نے 658 اور آزاد امیدوار سلمان خان 148 ووٹ لے سکے۔ پشاور کی نیبرہوڈ کونسل نودہیہ بالا میں پی ٹی آئی کے کاشف الرحمن 810 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار محمد اسماعیل 709، شاہین خان دو اور شاکر اللہ نے ایک ووٹ حاصل کیا۔ پشاور کی نیبرہوڈ کونسل گڑھی بنات ون میں یوتھ کونسلر کی نشست پر پی ٹی آئی کے امجد خان 589 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے محمد ثاقب 419 ووٹ لے سکے۔ پشاور کی نیبر ہوڈ کونسل گڑھی بنات چار میں یوتھ کونسلر کی نشست پر آزاد امیدوار ذیشان 372 وووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے محمد عرفان کو 553 ووٹ ملے جبکہ پشاور کی نیبرہوڈ گڑھی فضل خالق میں جنرل کونسلر کی نشست پر پی ٹی آئی کے نیاز محمد 362 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے نیاز محمد نے 246ووٹ حاصل کئے۔

سوات میں ویلج کونسل قلعہ گے میں یوتھ کونسلر کی نشست پر آزاد امیدوار شاہد اقبال 974 ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ پی ٹی آئی امیدوار اسد خان نے895 اور آزاد امیدوار نجیب اللہ نے 735 ووٹ لئے۔ سوات میں نیبرہوڈ کونسل شرقی میں مزدور کسان کی سیٹ پر پی ٹی آئی امیدوار امجد خان 578 ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے اکبر علی نے 275 ووٹ لئے۔ سوات کی تحصیل مٹہ کی ویلج کونسل ڈوغلے میں یوتھ کونسلر کی نشست پر جمعیت علماءاسلام کے عبدالرحمن نے 649 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار محمد اسماعیل 418 ووٹ لے سکے۔ سوات کی یوتھ کونسلر کبل کی نشست پر آزاد امیدوار شاہد علی نے 445 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل پی ٹی اآئی کے امیدوار اصف خان کو 250 ووٹ ملے۔

چارسدہ میں یوتھ کونسلر کی نشست کیلئے جمعیت علماءاسلام کے عباس خان 652 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جماعت اسلامی کے صدیق الرحمن 387 ووٹ لے سکے۔ چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں ویلج کونسل نورانی کی یوتھ کونسلر نشست پر جماعت اسلامی کے امیدوار اویس 331 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار محمد حارث 278 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ چارسدہ کی ویلج کونسل کتوزئی بالا میں کسان کونسلر سیٹ پر جماعت اسلامی کے امیدوار شریف گل 501 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوار اختر گل 484 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ چارسدہ کی ویلج کونسل ملک آباد میں جنرل سیٹ پر جماعت اسلامی کے امیدوار نورزار خان 766 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ پی ٹی آئی کے محمد حسنین 399 ووٹ لے کر دوسرے نمبر اور جمعیت علماء کے توحید گل 337 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

چارسدہ میں ویلج کونسل حاجی زئی کی جنرل سیٹ پر آزاد امیدوار بادام گل ایک ہزار 304 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوار ارشد علی ایک ہزار 42 ووٹ کے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ نوشہرہ کی تحصیل جہانگیرہ میں لیبر کی سیٹ کیلئے آزاد امیدوارعالمگیر خان نے 575 جبکہ مستمر خان نے 453 ووٹ حاصل کئے۔ نوشہرہ میں جنرل کونسلر کی نشست پر آزاد امیدوار عبدالعزیز 616 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار مظہر علی 380 اور عمر سفیان 265 ووٹ لے سکے۔ بنوں کی تحصیل ڈومیل میں خاتون نشست پر آزاد امیدوار رزدہ 239 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ثمینہ گل 95 ووٹ لے سکیں۔ بنوں کی تحصیل ڈومیل کیلئے مزدور کسان کی نشست پر آزاد امیدوار مشرف خان نے 253 ووٹ حاصل کئے جبکہ ثاقب خان 88 ووٹ لے سکے۔ بنوں کی تحصیل بکا خیل میں یوتھ کونسلر کی سیٹ پر آزاد امیدوار سمیع اللہ خان 256 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار بشیر احمد 137 اور محمد اسماعیل خان 7ووٹ لے سکے۔ بنوں کی تحصیل بکاخیل میں خاتون کونسلرز کی نشست پر آزاد امیدوار تاجورو بی بی 415 ووٹ لیکر کامیاب ہوئیں جبکہ جمعیت علماءاسلام کی گل بہاراں نے 289 ووٹ حاصل کئے۔

بنوں کی تحصیل ککی میں خاتون کونسلر کی نشست پر آزاد امیدوار زینب بی بی نے 478 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیاب ہوئیں جبکہ شاکبہ اعجاز نے 343 ووٹ حاصل کئے۔ بنوں کی تحصیل ڈومیل میں جنرل کونسلر کی نشست پر آزاد امیدوار شریف اللہ 583 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے آزاد امیدوار امجد خان کے 497 ووٹ ہیں۔ بنوں کی تحصیل ڈومیل میں خاتون کونسلر کی نشست پر آزاد امیدوار صائمہ 801 ووٹ لیکر کامیاب ہوئیں جبکہ مزاد بی بی نے 782 ووٹ حاصل کئے۔

مردان کی نیبر ہوڈ کونسل رورل ون میں خاتون کونسلر کی نشست پر عوامی نیشنل پارٹی کی شیش بیگم ایک ہزار 90 ووٹ لیکر کامیاب ہوئیں جبکہ جمعیت علماءاسلام کی سدرہ نے 769 ووٹ لئے۔ مردان کے علاقے بکٹ گنج میں جنرل کونسلر کی نشست پر پی ٹی آئی کے محمد ذیشان نے 542 ووٹوں کے ساتھ فتح حاصل کی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے شبیر حسین رضا کو 350 ووٹ ملے۔ مردان کی مہو ڈھیری میں یوتھ کونسلرز کی نشست پر پی ٹی آئی کے تیمور شاہ 907 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جمعیت علماءاسلام کے محمد نعیم نے 562 ووٹ حاصل کئے۔ مردان کی ویلج کونسل خاﺅ میں لیبر کونسلر کی نشست کیلئے پی ٹی آئی کے راج ولی خان 607 ووٹ کے ساتھ کامیاب ہوئے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے عمران علی نے 381 ووٹ حاصل کئے۔ مردان میں یوتھ کونسلر کی نشست پر عوامی نیشنل پارٹی کے نعمان خان 770 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے عظمت علی نے 725 ووٹ حاصل کئے۔ مردان کی ہوتی ون میں یوتھ کونسلر کی نشست پر پی ٹی آئی کے عبدالصمد 569 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوئے جبکہ محمس شیاب نے 430 ووٹ حاصل کئے۔

مردان کی تحصیل تخت بھائی کی ویلج کونسل احمد آباد میں جنرل نشست کیلئے پی ٹی آئی امیدوار رحیم شاہ 851 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جمعیت علماءاسلام کے مختیار علی نے 723 اور مسلم لیگ ن کے عباس خان نے 229 ووٹ حاصل کئے۔ مردان کی تحصیل رستم میں ویلج کونسل چارگلی میں کسان کونسلر کی نشست پر آزاد امیدوار سجادخان 926 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ان کے مقابلے میں جمعیت علماءاسلام کے مولانا داﺅد امین 568 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ مردان کی تحصیل رستم میں ویلج کونسل تاجہ میں یوتھ کونسلر کی نشست پر جمعیت علماءاسلام کے مولانا عادل زمان 426 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے جبکہ مد مقابل آزاد امیدوار عالمگیر خان 353 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

مردان کی تحصیل گڑھی کپورہ میں یوتھ کونسلر کی نشست پر آزاد امیدوار داورخان نے ایک ہزار 146 ووٹ حاصل کئے اور کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے محمد اوسیرام 514 اور جماعت اسلامی کے زبیر احمد 239 ووٹ لے سکے۔

ایبٹ آباد کی ویلج کونسل چمبا میں جنرل نشست پر آزاد امیدوار نثار احمد خان ایک ہزار 265 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار گلستان خان نے 741 اور آزاد امیدوار صلابت خان نے 373 ووٹ حاصل کئے۔

باجوڑ کی تحصیل خار میں یوتھ کونسلر کی نشست کیلئے آزاد امیدوار اسلام الدین نے 550 جبکہ جماعت اسلامی کے عمادالدین نے 396 ووٹ حاصل کئے۔ بٹگرا م کی ویلج کونسل بنیان میں یون کونسلر کی نشست پر جمعیت علماءاسلام کے عرفان اللہ 647 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے عاطف اقبال نے 435 ووٹ حاصل کئے۔ بٹگرام کی ویلج کونسل بنیان میں جنرل کونسلر کی نشست پر جمعیت علماءاسلام کے عبداللہ نے 659 ووٹ کیساتھ کامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی کے محمد سجاد کو 417 ووٹ ملے۔ بٹگرام کی نیبر ہوڈ کونسل چپرگرم میں یوتھ کونسلر کی نشست پر آزاد امیدوار ظاہر الرحمن 906 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار احمد ضیاء 849 ووٹ لے سکے۔ بٹگرام میں مزدور کسان کی نشست پر آزاد امیدوار اسلام سرور 387 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ نواب خان نے 305 ووٹ حاصل کئے۔ لوئر دیر کی ویلج کونسل لعل قلعہ میدان پی ٹی آئی کے نوید عالم 652 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔ جماعت اسلامی کے امیدوار طارق اللہ نے 451 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

لوئر دیر کی ڈھیری تلاش میں جنرل کونسل کی نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار حمید شہزاد نے 770 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جمعیت علما ءاسلام کے امیدوار ذیشان علی نے 496 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔ لوئر دیر کی تحصیل تیمرگرہ میں جنرل کونسلر کی نشست پر پیپلز پارٹی کے عبدالرحیم 360 ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ جماعت اسلامی کے میاں شاکر اللہ 316، مسلم لیگ کے محمد عبید نے 69 اور جمعیت علماءاسلام کے حبیب اللہ نے 61ووٹ حاصل کئے۔ لوئر دیر کی تحصیل تیمرگرہ میں ویلج کونسل باغ سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار محمد بلال صالح بلا مقابلہ یوتھ کونسلر جبکہ ویلج کونسل بشگرام میدان سے جماعت اسلامی کے علی حیدر بلا مقابلہ جنرل کونسلر منتخب ہوگئے۔

ملاکنڈ کی تحصیل درگئی میں یوتھ کونسلر کی نشست پر آزاد امیدوار کامران خان 523 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ سکندر خان نے 337 ووٹ حاصل کئے ۔خیبر کی تحصیل باڑہ میں یوتھ کونسلر کی نشست پر پی ٹی آئی کے محمود 267 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار فاروق خان نے 133 ووٹ حاصل کئے۔ خیبر کی تحصیل باڑہ میں لیبر کونسلر کی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار وکیل خان 255 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار ضیاءالحق 149 ووٹ لے سکے۔

خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں خاتون کونسلر کی نشست پر آزاد امیدوار ذالکہ 656 ووٹ لیکر کامیاب ہوئیں جبکہ پی ٹی آئی کی ناہیدہ 434، آزاد امیدوار میرمنہ 53، لال مکا 72 اور خائدہ نے دو ووٹ حاصل کئے۔ شانگلہ کی تحصیل الپوری میں لیبر کونسلر کی نشست پر آزاد امیدوار فضل احمد نے 687 اور جمشید علی نے 622 ووٹ حاصل کئے۔ شانگلہ کی تحصیل پورن کے ویلج کونسل چوگا میں عوامی نیشن پارٹی کے امیدوار معاذ خان کامیاب ہوئے جنہیں 729 ووٹ پڑے جبکہ آزاد امیدوار خالد خان کو 480 ووٹ ملے۔ کوہاٹ میں ویلیج کونسل 13 رحمان آباد یوتھ کونسلر سیٹ پر آزاد امیدوار تنویر انجم 571 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ محمد بلال الدین نے 542 اور آزاد امیدوار محمد عارف نے 495 ووٹ حاصل کئے۔

کوہاٹ میں رحمان آباد ویلج کونسل کی یوتھ نشست پر آزاد امیدوار محمد ناصر ایک ہزار 169 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ طیب نے ایک ہزار 104 ووٹ حاصل کئے۔ ہری پور کی جنرل نشست پر آزاد امیدوار شہزاد اقبال ملک 956 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار شوکت نواز 590، سید محمود سجاد 239 اور عامر پرویز 157ووٹ لے سکے۔ اپر دیر کی تحصیل واڑی میں خاتون کونسلر کی نشست پر پی ٹی آئی کی نبیلہ اختر 644 ووٹ لیکر کامیاب ہوئیں جبکہ پیپلز پارٹی کی باکر زیبا بی بی 380 ووٹ لے سکیں۔ لکی مروت میں یوتھ کونسلر کی نشست پر آزاد امیدوار محمد طاہر خان 963 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار رضوان اللہ 796ووٹ لے سکے۔ لکی مروت کی تحصیل غزنی خیل میں جنرل کونسلر کی نشست پر آزاد امیدوار تاج علی خان 340 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار خان زمان خان 257 اور محمد رضوان 236ووٹ حاصل کرسکے۔

لکی مروت کی تحصیل غزنی خیل میں یوتھ کونسلر کی نشست پر آزاد امیدوار مصطفی 643 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار شاکر اللہ 640 ووٹ لے سکے اور اختشام خان نے 192 ووٹ حاصل کئے۔ مانسہرہ کی ویلج کونسل ٹھاکر میرہ میں لیبر کونسلر کی نشست پر آزاد امیدوار محمد ارشاد نے 796 ووٹ کیساتھ کامیابی حاصل کی ہے جبکہ آزاد امیدوار سجاد احمد نے 743 ووٹ حاصل کئے ہیں۔

ڈی آئی خان کی نیبر ہوڈ کونسل جوگن والا کی جنرل نشست پر آزاد امیدوار ارسلان قائم 601 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جلیل الرحمن 330 ووٹ لے سکے۔ ڈی آئی خان کی کچھی پنڈ خان میں جنرل کونسلر کی نشست پر آزاد امیدوار محمد اسماعیل 2 ہزار 155ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک لبیک کے امیدوار رستم خان ایک ہزار 305 ووٹ لے سکے۔ ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی کی نیبر گڑہ گلداد میںجنرل کونسلر کی نشست پر آزاد امیدوار محمد عرفان نے 217 جبکہ تحریک لبیک کے امیدوار اکبر زمان نے 203 ووٹ حاصل کئے۔ ڈی آئی خان کی نیبر ہوڈ کونسل سگو جنوبی کے جنرل کونسلرکی نشست پر آزاد امیدوار غلام قاسم نے ایک ہزار 54 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار ضیاءالرحمن نے 626 اور حیدر علی نے 581 ووٹ حاصل کئے۔ ڈی آئی خان کی تحصیل درابند میں یوتھ کونسلر کی نشست پر تحریک لبیک کے خالد محمود نے 600 ووٹ کیساتھ کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار محمد رضوان نے 513 ووٹ حاصل کئے۔ بیشتر نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ ہی منتخب ہوچکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button