لائف سٹائلکھیل

فاسٹ باولر شاہین آفریدی کی شادی کب اور کہاں ہو رہی ہے؟

ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی رواں سال ستمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مایہ ناز فاسٹ بولر کی شادی اپنے آبائی علاقے ضلع خیبر میں ہوں گی جس میں رشتہ دار، عزیرو اقارب، کرکٹرز اور دیگر شخصیات شرکت کریں گی۔

خاندانی ذرائع نے ٹی این این سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شادی کی تقریب 15 ستمبر کے بعد متوقع ہے جس کے لیے تیاریاں شروع کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشاء آفریدی نے رواں سال فروری میں نکاح کیا تھا۔

شاہین اور انشاء کا نکاح کراچی کی مقامی مسجدا میں ہوا تھا جس میں خاندانی ذرائع نے بتایا کہ رخصی بعد میں ہوگئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button