جرائم

طورخم بارڈر: پاک افغان دوستی ہسپتال کی جعلی رسیدیں بنانے کے الزام  میں تین افراد گرفتار

محراب آفریدی

طورخم بارڈر پر ایف آئی اے نے پاک افغان دوستی ہسپتال کی جعلی رسیدیں بنانے کے الزام  میں تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے طورخم سٹاف کو اطلاع ملنے پر ایف آئی اے طورخم کے عملے نے طورخم اڈہ پر واقع محفوظ اللہ کی دکان پر چھاپہ مار کر دکان پر موجود دو افراد کو گرفتار کر لیا جہاں پاک افغان دوستی ہسپتال کے نام سے جعلی رسیدیں کاغذات بناکر کیسز ریفر کئے جاتے تھے۔ ایف ائی اے نے مقامی افراد سمیت 3 افغانی گرفتار کئے۔

چھاپے اور کارروائی کے دوران ملزمان سے مختلف قسم کے سٹیمپ اور کارڈ بھی برآمد کئے گئے۔ ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہے۔

مسافروں نے انکشاف کیا کہ ان سے رسیدوں کے لیے بیس بیس ہزار روپے وصول کئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ طورخم میں واقع پاک افغان دوستی ہسپتال میں افغانستان سے تشویس ناک حالات میں مریضوں کو لایا جاتا ہے جہاں پاک افغان دوستی ہسپتال کے ڈاکٹر کے چیک اپ کے بعد ان کو پاکستان کے مختلف ہستالوں کو شفٹ کرتے ہیں۔ مریض کے ساتھ ایک تیمہ دار کو بھی اجازت دیتے ہیں اور اس دوران ہستال عملہ ان کو ایک رسید دیتے ہیں جن کے زریعے وہ پھر اپنے وطن بھی بغیر ویزہ جا سکتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button