لائف سٹائل

ٹانک کے علاقے نندور میں سیلابی ریلہ گھروں میں داخل

 

غلام اکبر مروت

ٹانک کے علاقے نندور میں سیلابی ریلہ گھروں میں داخل ہوگیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ سیلابی ریلہ اچانک آیا ہے اس لیے انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام شروع کردیا ہے۔

مقامی شخص زوہیب کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ٹانک میں اچانک سیلاب آجاتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
زوہیب کنڈی نے ٹی این این کو بتایا کہ گزشتہ سال سے ٹانک سیلاب کی زد میں ہے۔ اکثر اوقات سیلاب سرکل کنڈیان کو ہی ٹارگٹ کرتا ہے۔ آج ضلع ٹانک کا سرکل کنڈیان ایک بار پھر سیلاب کی زد میں آگیا ہے۔
سیلابی ریلہ گاؤں نندور میں داخل ہوگیا ہے اور سیلابی ریلے نے حفاظتی بند کو بھی توڑ دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کا کوئی اہلکار تاحال مدد کیلئے نہیں پہنچ سکا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سیلاب سے پائی سمیت متعدد علاقوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ پائی ٹانک کا وہ گاؤں ہے جہاں پچھلے سال سیلاب نے تباہی مچائی تھی اور ساٹھ سے ستر فیصد گھر منہدم ہوچکے تھے۔ جس کی وجہ سے پائی کے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button