صحت

ضلع خیبر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع

 

محراب آفریدی

ضلع خیبر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر عبدالناصر خان کے مطابق مہم میں 965 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
ڈی سی کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران 2 لاکھ 8 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کردیا گیا ہے۔

خیال رہے پچھلی پولیو مہم کے دوران ضلع خیبر میں پولیس نے سکیورٹی دینے سے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جس کے باعث پورے ضلع میں پولیو مہم نہیں ہوسکی تھی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظفر خان کے مطابق پولیو مہم کے لیے محکمہ صحت حکام کی تمام ٹیمیں تیار تھی لیکن پولیس حکام کی طرف سے پولیو مہم کے لیے سکیورٹی سے بائیکاٹ کے باعث مہم عارضی طور پر روک دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ رواں سال خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیو کے دو کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 2022 کے دوران پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیو کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button