لائف سٹائل

محرام الحرام: خیبر پختونخوا کے 14 حساس اضلاع میں موبائل سروس بند رہے گی

انورخان

نویں اور دسویں محرم الحرام کو خیبر پختونخوا کے 14 حساس اضلاع میں موبائل سروس بند رہیگی۔ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی نویں اور دسویں محرم الحرام کو کئی اضلاع میں موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے 14 اضلاع میں سروس بند کرنے کے لئے متعلقہ اداروں اگاہ کردیا ہے۔

ذرائع محکمہ داخلہ خیبر پختوںخوا کے مطابق نو محرم کو پشاور صدر ، اندرون شہر، پشتخرہ، نوتھیہ، حسن گھڑی، تہکال اور پچگی روڈ پر صبح آٹھ بجے سے رات نو بجے تک موبائل سگنلز بند ہونگے۔ دس محرم کو اندرون شہر پشاور اور وڈپگہ میں صبحے آٹھ سے رات بارہ بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی۔ اسطرح مردان شہر میں دس محرم کو صبح آٹھ سے رات دس بجے تک موبائل سروس بند رہیگی۔ نوشہرہ کینٹ میں نویں اور دسویں محرم الحرام کو سگنلز بند رہیں گے۔

ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور میں نو اور دس محرم الحرام کو امام باگاہوں کے آس پاس اور جلوسوں کے گزرگاہوں پر شام 7 بجے سروس معطل رہیگی۔ جنوبی اضلاع میں کوہاٹ شہر، شاہ پور، محمد زئی، شیر کوٹ میں نو، دس اور گیارہ محرم کو صبح سے جلوسوں کے احتتام تک موبائیل سگنلز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ہنگو، کرم، اورکزئی، بنوں شہر، لکی مروت میں بھی نو اور دس محرم الحرام کو حساس علاقوں میں موبائل سروس بند رہیں گے۔ ڈی آئی خان میں اندرون شہر، تحصیل پہاڑ پور، کولاچی، اور پروہ، ضعل ٹانک میں شہر، نورنگ کے حساس علاقوں میں بھی موبائل سگنلز بند رہیں گے۔

امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر تمام حساس علاقوں جلوسوں کی گرزگاہوں اور امام بارگاہوں پر پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ تمام بڑے جلوسوں کی نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button