لائف سٹائل

سیلاب سے متاثر 10 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین میں نقد امداد تقسیم  

 

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے یو این ایچ سی آر نے پاکستان میں مقیم 10 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ افغان مہاجرین میں نقد امداد کی تقسیم مکمل کرلی ہے ۔ یہ امداد ان افغان مہاجرین میں تقسیم کی گئی جو  2022 کے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں معاشی مشکلات کا شکار ہوئے تھے۔

یہ نقد امدادی پروگرام جنوری 2023 میں حکومت پاکستان کے تعاون سے شروع کیا گیا تھا جو جون کے آخر میں باضابطہ طور پر اختتام پذیر ہوا۔

یو این ایچ سی آر نے 25 ہزار روپے کی گرانٹ، خاندانی حجم کے لحاظ سے، پاکستان میں کل 250,000 افغان پناہ گزین گھرانوں میں مدد کی۔

پاکستان میں یو این ایچ سی آر کی نمائندہ نوریکو یوشیدا نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال اور گزشتہ سال سیلاب نے پاکستان کے لوگوں کو بری طرح متاثر کیا، جن میں مہاجرین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان پناہ گزینوں کو نقد امداد فراہم کرنا ضروری تھا۔

انہوں نے کہا پاکستان 1.3 ملین رجسٹرڈ افغان مہاجرین اور 427,000 ان افراد کی میزبانی کرتا ہے جو افغانستان سے یہاں آئے اور مہاجرین ہیں۔ اس امداد نے معاشی بدحالی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں کو اپنی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل بنا کر مدد کی ہے۔

یوشیدا نے پناہ گزینوں اور ان کے میزبانوں کی حمایت جاری رکھنے کے لیے UNHCR کے عزم کا اعادہ کیا اور ان کی مدد کو ممکن بنانے کے لیے بین الاقوامی برادری کی حمایت کو تسلیم کیا۔

انہوں نے حکومت پاکستان، مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے حبیب بینک لمیٹڈ، انسپائر پاکستان اور سوسائٹی فار ہیومن رائٹس اینڈ پریزنرز ایڈ جیسے دیگر شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس گرانٹ کے نفاذ میں تعاون کیا۔

 

 

 

 

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button