لائف سٹائل

قدرتی آفات کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے افراد کے معاوضے میں اضافہ

 

خالدہ نیاز

ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث 76 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں سے 20 کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے حالیہ بارشوں کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے پورے ملک میں 133 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 25 جون سے اب تک بارشوں سے ملک بھر میں 76 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سے 30 مرد، 15 خواتین اور 31 بچے شامل ہیں۔ سب سے زیادہ 48 اموات پنجاب، 20 خیبرپختونخوا میں ہوئیں، بلوچستان سے 5 اور آزاد کشمیر سے 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔

این ڈی ایم اے نے مزید بتایا ہے کہ بارشوں سے 133 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 49 مرد، 38 خواتین اور 48 بچے شامل ہیں۔ ملک بھر میں 78 گھروں کو نقصان پہنچا، ملک کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں سے اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے قدرتی آفات میں جاں بحق اور زخمیوں کے لیے ریلیف کمپنسیشن ایکٹ کے تحت امدادی رقم میں اضافہ کردیا۔ محکمہ ریلیف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قدرتی آفات میں اموات کی صورت میں ورثاء کو فی فرد 10 لاکھ روپے ملیں گے۔۔

اس سے قبل جاں بحق افرادکے ورثاء کو پانچ لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جاتی تھی۔ سیکرٹری محکمہ ریلیف کے مطابق شدید زخمیوں کو تین لاکھ روپے ملیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معمولی زخمیوں کو 50,000 روپے ملیں گے۔ امدادی رقوم میں نظرثانی کا مقصد متاثرین اور ان کے اہل خانہ کومناسب معاوضہ فراہم کرنا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button