لائف سٹائل

ڈی جی انفارمیشن کا ہڑتالی ملازمین کو نوٹس، فوری طور پر کام شروع کرنے کا حکم

آفتاب مہمند

محکمہ اطلاعات خیبر پختونخوا کے نئے ڈائریکٹر جنرل نے ہڑتالی ملازمین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر اپنی ڈیوٹیاں شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ اطلاعات خیبر پختونخوا کے مختلف شعبوں کے ملازمین 28 اپریل سے احتجاج پر ہیں اور اپنے فرائض سر انجام نہیں دے ریے جس کے باعث سرکاری کام شدید متاثر ہو رہا ہے۔

نوٹس میں تمام ملازمین کو وارننگ دی گئی ہے کہ ملازمین بلا تاخیر اپنی ڈیوٹیاں انجام دینا شروع کریں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا ڈائریکٹوریٹ جنرل انفارمیشن کے ملازمین 28 اپریل سے محکمہ اطلاعات خیبر پختونخوا کے نئے ڈی جی انفارمیشن کی تقرری کے خلاف احتجاج پر ہیں جبکہ اس ضمن میں پختونخوا ریڈیو نیٹ ورک کے 7 ریڈیو سٹیشنز سمیت 11 ریڈیو سٹیشنز کے نشریات بھی احتجاجاً بند ہیں جس میں ضلع باجوڑ، مہمند، پارا چنار، رزمک، وانا، سوات اور کوہاٹ کے ریڈیو سٹیشنز شامل ہیں۔

ریڈیو سٹیشنز کی بندش کی طرح پبلک ریلیشنز، پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا، اشتہارات اور دیگر خدمات کی فراہمی بھی مسلسل معطل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی انفارمیشن کی تقرری کے خلاف ضم اضلاع میں پانچ ریڈیو سٹیشنز کی نشریات معطل

نئے ڈائیریکٹر جنرل کی جانب سے ہڑتالی ملازمین کو دی جانیوالی نوٹس کے باوجود ہڑتالی ملازمین کا عزم ہے کہ نگراں صوبائی حکومت غیر اصولی ڈی جی کا اعلامیہ واپس لے کر ڈائریکٹوریٹ سے تقرری کریں ورنہ احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ہڑتالی ملازمین کا موقف ہے کہ نئے ڈائریکٹر جنرل کو محکمے پر غیر قانونی طور پر مسلط ہے اور ان کی تعینانی کسی طور پر قابل قبول نہیں، محکمہ ریونیو کی تحصیلدار کو ڈی جی انفارمیشن بنانا محکمہ اطلاعات اور صحافیوں کے ساتھ کھلا مذاق ہے۔

ملازمین نے بتایا کہ ہڑتال میں خیبر یونین آف جرنلسٹس، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، ضم شدہ اضلاع، مردان اور سوات سمیت دیگر اضلاع کی صحافیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صحافیوں نے بھی محکمہ ریونیو کے تحصلیدار کی بطور ڈی جی انفارمیشن تعیناتی مسترد کی ہے۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں ایگزیٹیو الاؤانس سے بھی محروم رکھا گیا ہے اور دیگر تمام صوبائی سرکاری محکموں کے ملازمین کی طرح انہیں بھی مذکورہ الاؤانس دیا جائے۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button