لائف سٹائل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

 

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

اس کے علاوہ حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ساڑھے 7 روپے کمی کردی جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 227 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگی۔

 وزیر خزانہ نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا،لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 169 روپے فی لیٹر ہوگی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10 روپے کمی کر رہے ہیں، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان بزنس کونسل نے تیل کی قیمتوں میں کمی کو آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدوں کے خلاف قرار دے دیا۔

پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تیل قیمت میں کمی آئی ایم ایف سے وعدے کےخلاف ہے، سیاسی مصلحت پاکستان کو دیوالیہ کرنے کی طرف لے جا سکتی ہیں۔ پی بی سی کا کہنا ہےکہ سستا تیل بچت کے بجائے زرمبادلہ میں کمی کا سبب بنے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button