لائف سٹائل

مہمند: قیمتوں میں اضافہ، مالکان نے پٹرول پمپ بند کرنے کی دھمکی دیدی

تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر مہمند پٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ فیصلہ فی الفور واپس نہ لیا گیا تو ملک گیر احتجاج کر کے تمام پٹرول پمپ بند کر دیں گے۔

حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف مہمند پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام حسین پمپ غلنئی کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ ہوا، مظاہرین نے پشاور باجوڑ شاہراہ کو ایک گھنٹے کیلئے بند رکھا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مہمند پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے صدر حضرت شاہ اور نائب صدر ذاکر خان نے کہا کہ دو ہفتوں میں تین بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت بھی منظور نہیں ہے، اس ریٹ پر پٹرول پمپ مالکان کو سخت نقصان ہو گا جبکہ غریب عوام کیلئے تباہی ہے، پٹرول پمپ کے مالکان پورے پاکستان میں سخت احتجاج کریں گے۔

مہمند: قیمتوں میں اضافہ، مالکان نے پٹرول پمپ بند کرنے کی دھمکی دیدیانہوں نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، احتجاج عوام کیلئے کرتے ہیں اور حکومت اپنا فیصلہ واپس لے ورنہ ملک گیر احتجاج کر کے ملک کے تمام پٹرول پمپ بند کر دیں گے، صوبائی اور آل پاکستان پمپ یونین کے پلیٹ فارم سے بہت جلد فیصلہ کریں گے اور اس مہنگائی کے خلاف تمام ملک میں پٹرول پمپ بند کرنے کے ساتھ ساتھ بھوک ہڑتال بھی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے اور اس نے عوام کو مہنگائی کے علاوہ اور کچھ نہیں دیا۔

مظاہرین نے پرزور مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس لے ورنہ ہم عوام کو ساتھ لے کر شدید احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے جو اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت اپنا فیصلہ واپس نہ لے۔

احتجاج میں مہمند پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حسین خان اور مختلف پٹرول پمپ کے مالکان نے بھی شرکت کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button