لائف سٹائل

”ضلع خیبر کو سرسبز و شاداب بنانا ایک مشن ہے”

ایاز رضا

آج دنیا پھر میں جنگلات کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے آج گورنمنٹ شہید عبدالعظم آفریدی ہائر سیکنڈری سکول جمرود میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایس او اے کے صدر اور پرنسپل شاہ جہان آفریدی تھے، جبکہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر خیبر شکیل احمد، اساتذہ اور طلباء بھی موجود تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر شکیل احمد نے کہا کہ جولائی 2021 سے اب تک محکمے نے 23 لاکھ پودے لگائے ہیں جبکے گیارہ لاکھ پودے محکمے نے لوگوں میں تقسیم کئے جن میں 28 ہزار پھلدار پودے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ضلع خیبر کو سرسبز و شاداب بنانا ایک مشن ہے اور اس مہم میں محکمہ تعلیم بھی ہمارے شانہ بشانہ کام کر رہا ہے۔

ایس او اے کے صدر شاہ جہان آفریدی نے کہا کہ پودے اور درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، جہاں جنگلات ہوتے ہیں وہاں کی آب و ہوا صحت افزاء ہوتی ہے۔

انہوں نے ضلع خیبر کے تمام سکولوں کے سربراہان اور طلباء پر زور دیا کہ وہ سکولوں اور اپنے گھروں میں پودے لگائیں اور ماحول کا تحفظ یقینی بنائیں۔

تقریب کے بعد مہمان خصوصی شاہجہان آفریدی نے پودا لگایا جبکہ طلباء نے بھی پودے لگائے۔ آخر میں لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے واک بھی کی گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button