لائف سٹائل

مری آفت زدہ قرار، 16 سے 19 سیاحوں کی گاڑیوں میں اموات

عثمان دانش 

مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے صورتحال انتہائی خراب ہوگئی اور 16 سے 19 افراد کی گاڑیوں میں اموات کے بعد سیاحتی مقام کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں جاری برف باری نے موج مستی کے لئے جانے والوں سیاحوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا, شدید برف سے مری, گلیات میں کل سے سڑکیں بند ہے, سڑکوں کی بندش کی وجہ سے ہزارں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہے, شدید سردی کی وجہ سے پھنسی ہوئی گاڑیوں میں لوگوں کی اموات رپورٹ ہورہی ہے, وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ مری میں سڑک بندش اور شدید سردی کی وجہ سے 16 سے 19 اموات ہوئی ہے اب بھی ہزاروں گاڑیاں  پھنسی ہوئی ہے جن کو نکالنے کی کوشش کی جاری ہے۔
خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام گلیات میں بھی شدید برف باری نے سب کچھ جام کردیا ہے کل سے نتھیاگلی اور مری روڈ پر کئی مقامات پر سلائیڈنگ کی وجہ سے روڈ بند ہے جبکہ گلیات اور ایبٹ آباد روڈ بھی بند ہے جس کی وجہ سے سیاحوں کی بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہے۔

مری کی صورت حال کو مانیٹر کرنے کے لیے قائم کنٹرول روم کے ذرائع کے مطابق شہر میں 1 لاکھ سے زائد گاڑیاں داخل ہوئیں اور لوگ گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی کرکے چلے گئے۔

کنٹرول روم ذرائع کے مطابق مری میں رات سے بجلی کی فراہمی بند ہے، گاڑیاں سڑکوں پر ہونےکی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، ہیوی مشینری سے برف کی کٹائی کا عمل جاری ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رات سے ایک ہزار گاڑیاں مری میں پھنسی ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مری میں گاڑیوں میں 16 سے 19 افراد کی گاڑیوں میں اموات ہوئی ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مری میں ایف سی اور رینجرز کو بھی امدادی کارروائیوں کے لیے طلب کر لیا گیا ہے، اس کے علاوہ پاک فوج کے دستے بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مری جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں، صرف کمبل، ادویات اور کھانے پینے کا سامان لے جانے والوں کو جانے کی اجازت ہو گی، پیدل جانے والوں کے لیے بھی راستے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مری میں شدید برفباری کے باعث گاڑی میں جاں بحق ہونے والوں میں اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں تعینات ایس آئی ایس نوید اور ان کے اہلخانہ کے دیگر افراد بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اے ایس آئی نوید بچوں کو برفباری دکھانے کے لیے چھٹی لیکر اپنی فیملی کے ساتھ مری گئے تھے لیکن گاڑی میں پھنس کر اہلخانہ کے دیگر 6 افراد کے ہمراہ جاں بحق ہو گئے۔

ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید نے بتایا کہ برف باری بہت زیادہ ہوئی ہے اور اب بھی جاری ہے گلیات میں موسم سرما کی برف باری کا یہ چھٹا سپیل ہے پچھلے 5 روز سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کئی فٹ برف باری ہوچکی ہے برف باری کی وجہ سے سڑکوں پر بہت زیادہ برف پڑی ہے جس کی وجہ سے روڈ کلیئر کرنے میں بھی مشکلات پیش آرہی ہے۔

احسن حمید نے بتایا کہ کل سے گلیات میں سیاحوں کی آمد بند ہے کسی سیاح کو گلیات میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی گلیات کے ہوٹلوں کو ہم نے ہدایات جاری ہے کہ کسی سیاح کو چیک آوٹ کی اجازت نہ دے جب تک گلیات سڑکیں نہیں کھولتی اس وقت تک سیاح ہوٹلوں میں رہے۔

سیاحوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ ہوٹلوں میں رہے سفر سے گریز کرے ہوٹل میں ان سے چارجز نہیں لئے جائیں گے جی ڈی اے سیاحوں کو مفت خوراک دے گی ان کو چارج نہیں کیاجائے, ترجمان جی ڈی اے احسن حمد نے بتایا کہ سڑکوں کو کھولنے کے لئے انتظامیہ سرگرم ہے کوشش کررہے کہ جتنا جلد ہوسکے راستے کھولیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button