خیبر پختونخواعوام کی آواز

کیا خیبر پختونخوا میں گرمی کی لہر اسی طرح برقرار رہے گی؟

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران چترال، بالائی دیر اور سوات کے بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 28 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت کالام میں 14 اور دیر میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ڈی آئی خان میں پارہ 49 اور بنوں میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button