خیبر پختونخواعوام کی آواز

عیدالاضحی پر خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات پر لاکھوں سیاحوں کا رش

آفتاب مہمند

عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات ایک بار پھر سیاحوں کا مرکز بن گئے، صوبائی ٹورازم اتھارٹی کے مطابق صرف تین دنوں میں 6 لاکھ 52 ہزار سے زائد سیاحوں نے مختلف وادیوں کا رخ کیا۔

ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد کے مطابق گلیات میں سب سے زیادہ ایک لاکھ 77 ہزار سیاح پہنچے، جبکہ ناران کاغان وادی میں ایک لاکھ 68 ہزار، مالم جبہ میں ایک لاکھ 60 ہزار اور دیر اپر میں 85 ہزار سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔

ڈی جی ٹورازم اتھارٹی حبیب اللہ عارف نے بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور مشیر سیاحت زاہد چن زیب کی خصوصی ہدایات پر سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹورازم پولیس کے نوجوانوں نے عید کے دوران بہترین انداز میں سیاحوں کی مدد کی اور ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال رہی۔

ڈی جی کے مطابق ضم اضلاع میں بھی بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد دیکھی گئی، جو کہ امن و امان اور ترقیاتی اقدامات کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کو محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

خیبرپختونخوا کے خوبصورت مقامات پر سیاحتی رش سے نہ صرف مقامی معیشت کو فائدہ ہوا بلکہ صوبے کی مثبت شناخت کو بھی تقویت ملی ہے۔

Show More

Aftab Mohmand

Aftab Mohmand is Peshawar based journalist working from past 17 years in diverse media field including print, electronic and digital media.

متعلقہ پوسٹس

Back to top button