خیبر پختونخوا: موسم سرد، متعدد اضلاع میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی
خیبر پختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، صوبے کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، اور تورغر میں بارش کا امکان ہے۔ ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان اور باجوڑ میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، گزشتہ روز سوات اور ایبٹ آباد کے بعض علاقوں میں بارش ہوئی، جبکہ مالم جبہ میں 4 ملی میٹر بارش اور 2 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔ کاکول میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا کے بلند پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا، جہاں کالام کا درجہ حرارت منفی 6، دیر اور پارا چنار کا منفی 3 اور چترال و مالم جبہ کا درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کے سبب سڑکوں پر پھسلن کا خدشہ ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔