خیبر پختونخواعوام کی آواز

ڈیرہ: وزیر اعلیٰ نے پولیس ٹریننگ سکول کا افتتاح کر لیا

پولیس ٹریننگ سکول آمد پر وزیراعلیٰ کو گارڈ آف آنر؛ علی امین گنڈاپور نے سکول کے مختلف سیکشنز کا، اور زیرتربیت ریکروٹس کی 'موک ایکسرسائز' کا معائنہ بھی کیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سکول کا افتتاح کر لیا۔ پولیس ٹریننگ سکول آمد پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے وزیراعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا؛ علی امین گنڈاپور نے پسکول کے مختلف سیکشنز کا، اور زیرتربیت ریکروٹس کی ‘موک ایکسرسائز’ کا معائنہ بھی کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پولیس ٹریننگ سکول پر 2 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئی ہے، نو قائم شدہ ٹریننگ سکول میں کمپیوٹر لیب، کلاس رومز، میس، رہائشی کوارٹرز اور دیگر درکار سہولیات دستیاب ہیں۔

وزیراعلیٰ کو مزید بتایا گیا کہ نو قائم شدہ ٹریننگ سکول میں فی الوقت 100 ریکروٹس کی ٹریننگ کی گنجائش موجود ہے جسے بعد میں 500 تک توسیع دی جائے گی۔ مستقبل میں اس ٹریننگ سکول میں لیڈیز پولیس کو بھی ٹریننگ دی جائے گی، اس وقت 100 ریکروٹس پر مشتمل پہلے بیچ کی ٹریننگ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ کرم امن معاہدے پر عملدرآمد جاری؛ بگن سے غیرلائسنس یافتہ اسلحہ جمع کر لیا گیا

ٹریننگ سکول کا کل رقبہ 452 کنال ہے جس میں سے 100 کنال کورڈ ایریا ہے، سکول سے ڈیرہ اسماعیل خان اور ملحقہ اضلاع کے لوگ بھی مستفید ہوں گے، سکول میں ایڈوانس ٹریننگ کے لیے ٹیکٹکس سکول کے قیام کا منصوبہ بھی زیرغور ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے کہا کہ اپنی سرحدوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے غازیوں اور شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ صوبے میں امن و امان کے لئے خیبر پختونخوا پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں جن پر صوبے کے عوام کو فخر ہے۔

انہوں نے کہا: ”ہم صوبے میں پولیس فورس کو مضبوط اور مستحکم بنانے ہر بھرپور وسائل خرچ کر رہے ہیں۔ پولیس فورس کو حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے قابل بنانے کے لیے جدید اسلحہ اور بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کر رہے ہیں۔ ہمارے نوجوانوں کے پاس جذبہ موجود ہے انہیں جدید اسلحہ اور آلات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کریں گے۔ پولیس شہداء کے بچوں کی بھرتی کے لیے کوٹہ دے دیا ہے، پولیس اہلکاروں کی پروموشن میں کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔ صوبے میں موجود پولیس ٹریننگ سکولوں کو مزید بہتر بنا رہے ہیں۔ ٹریننگ کے معیار کو بہتر بنا کر 9 ماہ کا دورانیہ کم کر کے 90 دن پر لائیں گے، اور فائر رینج بھی تعمیر کریں گے۔”

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button