شمالی وزیرستان: دو کارروائیوں کے دوران 7 عسکریت پسند مارے گئے
سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ملک سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دو کارروائیوں کے دوران 7 عسکریت پسندوں کو ٹھکانے لگا دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 10 اور 11 دسمبر کی درمیانی شب سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، اور اِس دوران مؤثر کارروائی کرتے ہوئے چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس پر حملے؛ محافظ ہی محفوظ نہیں!
دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں کی گئی جس میں مزید تین شدت پسند مارے گئے؛ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لانس نائیک محمد امین (عمر: 34 سال، ساکن ڈسٹرکٹ فیصل آباد) نے جاں بحق ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے: "سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ملک سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔”