خیبر پختونخوا

کرم: متاثرین کیلئے 17 کروڑ روپے اور امدادی سامان مہیا کر دیا۔ اسفندیار خٹک

ڈپٹی کمشنر کُرم کو 15 کروڑ کے قریب فنڈز جبکہ 1000 خاندانوں کے لئے امدادی سامان مہیا کیا ہے جس میں فیملی سائز کے خیمے، بسترے، میٹرس، کمبل، رضائیاں، تکیے، کچن سیٹس، چٹائیاں، ترپال اور دیگر ضروریات زندگی شامل ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے

ضلع کُرم میں حالیہ ناخوشگوار واقعات میں جاں بحق، زخمی اور بے گھر ہونے والوں کو معاوضے دینے کیلئے پراونشل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اب تک ڈپٹی کمشنر کُرم کو 15 کروڑ کے قریب فنڈز جبکہ 1000 خاندانوں کے لئے امدادی سامان مہیا کیا ہے جس میں فیملی سائز کے خیمے، بسترے، میٹرس، کمبل، رضائیاں، تکیے، کچن سیٹس، چٹائیاں، ترپال اور دیگر ضروریات زندگی شامل ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے اسفندیار خٹک کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبائی مشیر برائے ریلیف حاجی نیک محمد داوڑ کی خصوصی ہدایات پر پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنر ہنگو کو بھی 150 گھرانوں کیلئے خیمے اور دیگر سامان، دو کروڑ روپے فراہم کئے ہیں جو متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: ایکس پر پابندی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے اسفندیار خٹک نے بتایا کہ حالیہ واقعات میں مکمل، یا جزوی طور پر تباہ شدہ مکانات اور دکانوں وغیرہ کی سروے رپورٹ بھی تیاری کے مراحل میں ہے، جیسے ہی یہ رپورٹ مکمل ہو گی پی ڈی ایم اے کی جانب سے بلاتاخیر صوبائی پالیسی کے مطابق معاوضوں کی ادائیگی شروع کر دی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ جاں بحق اور زخمیوں کیلئے چیکس تیار کئے جا رہے ہیں اور آئندہ ایک دو دنوں میں لواحقین کو دے دیئے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کسی بھی قدرتی یا بشری آفات کی صورت میں اپنے عوام کی بلاامتیاز اور فوری خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button