خیبر پختونخواعوام کی آواز

کانسٹیبل کیلئے 40 ہزار سے زائد بے روزگاروں کی درخواستیں، صرف 5 ہزار 867 ہی کامیاب

محمد فہیم

خیبر پختونخوا میں 3ہزار 200 کانسٹیبل کی آسامیوں کیلئے 40 ہزار سے زائد بے روزگاروں نے درخواستیں جمع کرائیں تاہم صرف 13 ہزار ہی جسمانی امتحان پاس کر سکے جبکہ دوسرے مرحلے میں صرف 5 ہزار 867 نے تحریری امتحان پاس کیا۔

خیبر پختونخوا پولیس میں کانسٹیبل، ٹریفک کانسٹیبل اور ڈرائیور کانسٹیبل کی بھرتی کیلئے جسمانی و تحریری امتحانات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ 3 ہزار 200 آسامیوں کیلئے جسمانی امتحان میں 13 ہزار 110 امیدواروں میں 5 ہزار 867 امیدواروں نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کر لی۔

خیبر پختونخوا ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایوالوایشن ایجنسی (ایٹا) کی جانب سے منعقدہ ٹیسٹ آن لائن فیس بک پر براہ راست نشر کیا گیا۔ صوبے میں 3 ہزار 200 آسامیوں کیلئے 40 ہزار 54 امیدواروں نے درخواست جمع کرائی تھی۔ جس میں 13ہزار 110جسمانی ٹیسٹ میں کامیاب ہوئے۔

اگلے مرحلے میں تحریری امتحان کا انعقاد کیا گیا۔ اس پورے عمل کو صوبے کے 9 مراکز میں پایا تکمیل تک پہنچایا گیا اور اس کو فیس بک پر لائیو بھی دکھایا گیا جسے 58 ہزار سے زائد افراد نے دیکھا ۔

ایٹا کی جانب سے مذکورہ امیدواروں کی پہلے نادرا سے تصدیق کی گئی، جس کے بعد جدید ترین سافٹ وئیر کی مدد سے تمام امیدواروں کو جانچا گیا۔ نقل اور جعل سازی کرنیوالے بیشتر امیداروں کو موقع پر گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کا اب کوالٹی چیک کا مرحلہ 20 اکتوبر کو ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں منعقد کیا جائیگا۔ حتمی میرٹ لسٹ سے قبل امیدواروں کی ویڈیو شناخت بنائی جائیگی۔

Show More

Muhammad Faheem

محمد فہیم گزشتہ 16 سال سے پشاور میں صحافت کے شعبہ سے وابستہ ہیں۔ مقامی حکومتوں، خواتین، اقلیتوں، سیاحت، مالی اور ماحولیاتی امور سے متعلق رپورٹنگ کرتے ہیں اور اخبار، ٹی وی، آن لائن اور ریڈیو کیساتھ منسلک ہیں۔
Back to top button