خیبر پختونخواعوام کی آواز

خیبر پختونخوا: سرکاری ملازمین کے اغوا اور آئی ای ڈی حملوں کے خطرات کے پیش نظر فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت

خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کے اغوا اور آئی ای ڈی حملوں کے خطرات کے پیش نظر، محکمہ داخلہ نے فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت دی ہے۔ ڈی آئی خان میں حالیہ ججز کے قافلے پر حملے کے بعد، جس میں دو پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزید حملے ہو سکتے ہیں۔

محکمہ داخلہ نے آئی جی، تمام انتظامی سیکرٹریز، کمشنر ڈی آئی خان ڈویژن، اور ٹانک کو مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ حملوں کی روک تھام کے لئے حفاظتی تدابیر اپنائی جائیں۔ اس مراسلے میں سرکاری گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کرنے اور سفر کے اوقات میں تبدیلی لانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ اقدامات اس لئے کیے جا رہے ہیں تاکہ دہشت گردوں کی جانب سے ممکنہ اغوا اور آئی ای ڈی حملوں کو روکا جا سکے۔ حالیہ حملے سے واضح ہے کہ سرکاری اور بینک گاڑیوں کو مزید نشانہ بنایا جا سکتا ہے، جس سے سیکیورٹی کی صورتحال کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button