خیبر پختونخواعوام کی آوازماحولیات

کہی بوندا باندی تو کہی موسلادھار بارشیں، خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی۔  چترال، بالائی وزیریں دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ اباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، صوابی، مردان، نوشہرہ، مہمند، پشاور، چارسدہ، خیبر، کرم، اورکزئی، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں ، لکی مروت، ، شمالی و جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں گرج چمک اورتیزہواوُں کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

جبکہ  اس دوران چند ایک مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور جزوی ابرآلود رہا۔ تاہم  سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بنوں، باجوڑ، خیبراور مہمند  کے اضلاع میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button