خیبر پختونخواعوام کی آوازقومی

خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی علاقوں میں عید کے دوسرے دن سے بارشیں متوقع ہے۔

جن میں مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرم اور وزیرستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو اورکرک میں بھی بارش ہونے کے امکانات ہے۔

اس کے علاوہ بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، ٹانک، مہمند، خیبر اور اورکزئی میں بھی بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

جبکہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، سندھ کے ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا اور پنجاب کے اکثر شہروں میں بارشں ہو گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button