عیدالاضحی اورخیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات کی سیر – باڈگوئی ٹاپ کا راستہ کلئیر
زاہد جان دیروی
خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر کے سیاحی مقام باڈگوئی ٹاپ جو کمراٹ اور دیر کو کالام سوات کے علاقے اتروڑ کو آپس میں ملاتا ہے، جس سے سیاح کالام سوات سے کمراٹ اور کمراٹ سے کالام تک آسانی سے ان سیاحتی مقامات تک دونوں اطراف کم فاصلے کے باعث پہنچا دیتے ہیں۔
باڈگوئی ٹاپ سطح سمندر سے تین ہزار پانچ سو میٹر بلندی پر واقع ہونے سے یہاں کئی فٹ برفباری سے دسمبر،جنوری میں سوات اور اپردیر کے مابین ٹریفک کیلئے پانچ سے چھ مہینے تک بند ہوتا ہے.
تھل کمراٹ کے رہائشی و سماجی کارکن گل اکبر کوہستانی نے ٹی این این کو بتایا کہ مزکورہ باڈگوئی ٹاپ جو بہت اونچائی پرلاموتی کوہستان کے آخری دیر اور سوات کے سرحدی حدود پر واقع ہے۔ موسم سرما میں شدید برفباری کے باعث بند ہوجاتا ہے اور پھر جون کے آخری ایام یا جولائی کے مہینے میں اس سے برف ہٹاکر کھول دیا جاتا ہے۔
لیکن دیگر سالوں کی نسبت اس بار باڈگوئی ٹاپ سے برف ہٹانے کا کام ایم پی اے گل ابراہیم کی کوششوں سے جلدی شروع کیا گیا ہے کیونکہ پنجاب,کراچی,پشاور و دیگر گرم علاقوں میں سکولز,کالجز اور یونیورسٹیوں کی چھٹیاں ہوچکی ہے اور عیدالاضحی بھی قریب ہے۔ تو ملک بھر میں گرمی کے ستائے شہری اپردیر کے سیاحتی مقامات کمراٹ , جاز بانڈہ ,کٹورہ جھیل بڑی تعداد میں سیاح رخ کرلیتے ہیں۔
اور ہزاروں سیاح کالام سے جاز بانڈہ,کمراٹ کے سرد موسم اور حسین قدرتی نظاروں کو دیکھنے کیلئے پہنچتے ہیں, اور جو سیاح پہلے کمراٹ یا جاز بانڈہ آتے ہے تو ان کی کوشش ہوتی ہے کہ نزدیکی راستہ باڈگوئی ٹاپ روڈ سے دونوں اضلاع دیر اور سوات کے سیاحتی سفر کرسکے۔
اور اگر باڈگوئی ٹاپ برفباری کے باعث بند ہو تو مجبوری میں لاکھوں سیاحوں کو پھر چکدرہ دیر,کمراٹ اور کالام سوات اور اسی طرح کمراٹ سے لمبے روٹ سے جانا پڑتا ہے، جو دو گھنٹوں کے بجائے کم از کم چھ ,سات گھنٹوں میں طے کرنا پڑتا ہے۔ اس لئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اپردیر نے کوہستان کے مقامی ایم پی اے کی احکامات پر بھاری مشنری سے باڈگوڈئی سڑک سے ہنگامی بنیادوں پر برف ہٹانے کا کام مکمل کرکے رواں سال پہلی بار وقت سے قبل ٹریفک کیلئے کھول دیا۔ تاکہ مقامی شہریوں کے ساتھ ملک کے دیگر حصوں سے ان علاقوں میں آنے والے لاکھوں سیاحوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
گل اکبر کا کہنا ہے کہ اب چونکہ موسم گرما شروع ہوچکا ہے اور ملک کے مختلف حصوں پنجاب، کراچی ،اسلام آباد،پشاور و دیگر علاقوں سے سیاح یا تو اپر دیر کے جنت نظیر وادی کمراٹ یا سوات کے کالام آتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ باڈگوئی خود ایک سیاحتی مقام ہے اور جب سیاح کمراٹ یا کالام سوات کے ویزٹ کرتے ہیں تو وہ ایک ٹکٹ میں دو مزے لیکر کالام سے کمراٹ،دیر اور کمراٹ دیر سے کالام تک اسی سڑک کے ذریعے چلے جاتے ہیں۔
گل کا کہنا تھا کہ وہ سیاح جو سوات سے دیر، کمراٹ انا چاہتے ہو ، ان کیلئے یہی راستہ کم فاصلہ بجائے سوات سے چکدرہ ،دیر سائیڈ سے آنا چاہتے ہو بہت لمبا چکر لگانا پڑتا ہے۔ اور اسی طرح کمراٹ براستہ شرینگل دیر سوات جانے کیلئے بھی فاصلہ لمبا پڑتا ہے۔ اس لئے دونوں اطراف سے سیاحوں کیلئے انے اور جانے کیلئے باڈگوئی ٹاپ کم فاصلہ اور آسان راستہ لگتا ہے۔
پی ٹی آئی تھل کے رہنما ملک رحیم اللہ نے کہا کہ باڈگوئی ٹاپ روڈ پچھلے پانچ ماہ سے بند تھا کیونکہ سڑک کی بندش سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہورہا تھا۔ پی کے 11 سے ایم پی اے گل ابراہیم نے محکمہ ورکس اینڈ سروسز کو ہدایت جاری کی کہ اسے ہنگائی بنیادوں برف صاف کرکے ٹریفک کھولیں ۔ جس کے بعد سی اینڈ ڈبلیو کے ٹھیکدار نے باڈگوئی سے پچھلے دنوں برف ہٹانے کا کام مکمل کرکے صاف سوات اور کمراٹ دیر کے مابین کھول دیا ہے۔
جس سے اب سوات اور دیر سائیڈ پر مقامی افراد کے ساتھ ساتھ سیاح بھی آرہے ہیں لیکن باقی سڑک کا حصہ مکمل کلئیر ہے تاہم ٹاپ کے مقام پہاڑوں سے برف پھگل پانی سڑک پر آنے گاڑیاں معمول سلپ کرتا ہے باقی کوئی خاص مشکلات کا سامنا اب تک کسی کو نہیں ہوا اور سیاحوں سمیت لوگ آ جا رہے ہیں ۔
ایم پی اے فوکل پرسن مراد خان حلقہ پی کے بارہ سے منتخب ایم پی اے گل ابراہیم جو کہ بجٹ سیشن میں مصروف ہونے کی بنا ان بات نہ ہوسکی ، لیکن ان کے نامزد فوکل پرسن اور بھائی مراد خان خود بھی برف ہٹانے کے کام کے دوران باڈگوئی ٹاپ میں موجود تھے ۔ اور ان کہنا تھا کہ ایم پی اے کا حکم تھا کہ سیاحوں اور مقامی افراد کو دونوں اطراف انے اور جانے میں برف کے باعث بند سڑک سے مشکلات کا سامنا ہورہا تھا۔ انہوں بتایا کہ ہم نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ایکسئین کو حالات سے آگاہ کرکے فوری برف ہٹانے کیلئے کہا۔
مراد خان نے پیغام میں بھی بتایا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے انجنئیراور ٹھیکدار بھیج کر برف تین روز میں ہٹا کر صاف کردیا جس سے پانچ ماہ بعد باڈگوئی ٹاپ سے ٹریفک کی روانی بحال کی گئی۔ انہوں نے اس موقع پر سی اینڈ ڈبلیو ،ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر اپردیر کا شکریہ ادا کیا اور کام مانیٹرنگ کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور مقامی اافراد کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں سڑک کھولنے تک باڈگوئی ٹاپ اور پورے سڑک سے برف صفائی میں حصہ لیا۔
انہوں نے کہ کالام سوات اور کمراٹ دیر سائیڈ سے سیاح اور مقامی افراد بغیر کسی خوف وخطر کے ان حسین و سیاحتی مقامات باڈگوئی اورجنت نظیر وادی کمراٹ کا سفر کرکے ان دلکش مناظر کو انجوائی کریں۔